تھرپارکر،محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،ریجنر اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ، مختلف شہروں کا گشت

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی، ایس پی تھرپارکر عارف عزیز اور ونگ کمانڈر پاک رینجرز لیفٹیننٹ کرنل خرم سلیم کی قیادت میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ اس موقع پر تھرپارکر کے شہر مٹھی، ڈیپلو، گاؤں ویڑیجھپ سمیت مختلف علاقوں کا گشت کر کے امن و امان، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ فلیگ مارچ کے دوران ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی اور ایس ایس پی تھرپارکر عاتف عزیز نے کہا کہ تھرپارکر پرامن علاقہ ہے۔ یہاں ہر شخص ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتا ہے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوش کی جائے گی۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر فلیگ مارچ کے دوران سیکیورٹی، صفائی، امام بارگاہوں کی سیکیورٹی، پانی سمیت دیگر انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔



