برطانیہ میں سیاسی بھونچال: وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد برطانوی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنی نیوز کانفرنس میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چھ سال قبل انہوں نے لیبر پارٹی کی قیادت ایسے وقت میں سنبھالی تھی جب جماعت سیاسی اور مالی مشکلات سے دوچار تھی، اور پارٹی کی تنظیمِ نو اور عوامی اعتماد کی بحالی ان کی جدوجہد کا اہم حصہ رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ سنبھالنا ان کی زندگی کا سب سے اہم مرحلہ تھا اور انہوں نے اس دوران ملک و قوم کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر ادا کیا۔

کیئر اسٹارمر نے تصدیق کی کہ وہ اپنے فیصلے سے کنگ چارلس کو آگاہ کر چکے ہیں، تاہم اقتدار کی منظم منتقلی تک وہ وزیراعظم کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ نیا لیڈر منتخب ہونے تک وہ عبوری طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق استعفے کے بعد حکمران لیبر پارٹی میں قیادت کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا، جبکہ Andy Burnham کو ممکنہ جانشینوں میں نمایاں امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button