جرمنی میں جرائم پیشہ افغانیوں کی ملک بدری تیز

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے جرائم کے مرتکب افغان شہریوں کے لیے ملک بدری کی پروازوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جرمنی کی وزارت داخلہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان تکنیکی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد افغانستان کے لیے چارٹر ڈیپورٹیشن پروازوں کو ہر ماہ تین تک بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تجارتی پروازوں کے ذریعے بھی ملک بدری کا سلسلہ جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرینڈ نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں کی افغانستان واپسی ایک منظم اور قابل اعتماد عمل کے تحت یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو افراد جرمنی کے تحفظ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ہوتے ہیں، انہیں اپنے ملک واپس بھیجا جانا چاہیے۔

ان کے مطابق جرمن معاشرے کا یہ جائز حق ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے مجرموں کو ملک سے باہر کرے۔

مزید خبریں

Back to top button