ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں خصوصاً اٹلی کو ایران کے معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، مگر اتحادی ممالک ایران کے جوہری خطرے کے خلاف کسی عملی کارروائی میں شامل ہونے سے ہچکچا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے کئی دہائیوں تک اتحادی ممالک کا دفاع کیا، لیکن مشکل وقت میں وہ نہ امریکا کے ساتھ کھڑے ہوئے اور نہ عالمی سلامتی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

ایران سے متعلق گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد ایران کی فوجی صلاحیتوں، میزائل پروگرام اور ڈرون تیاری کے نظام کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز کھلی ہے اور تیل کی ترسیل جاری ہے، جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، جسے وہ اپنی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button