مذاکرات کے لیے حکومتی چینل کھلا ہے، چودھری سالک حسین

گجرات(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے اپنا چینل کھلا رکھا ہوا ہے، تاہم بات چیت کے لیے دونوں فریقوں کا آمادہ ہونا ضروری ہے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی مذاکرات کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے، تاہم مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں جانب سے سنجیدگی اور آمادگی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی صفوں میں بعض عناصر مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

چودھری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button