وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جو کیا ہے وہ”نوبیل پرائز”سے اوپر کی بات ہے،رانا ثنا اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے پاکستان کو نوبیل پیس پرائز ملنے کے سوال کا جواب دیدیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا لیا ہے۔صحافی نے استفسار کیا کہ ثالثی کے بعد کیا نوبیل پیس پرائز پاکستان کو ملنا چاہیے؟رانا ثناء اللّٰہ نے جواب دیا کہ نوبیل پیس پرائز کمیٹی ہی طے کرے گی کہ کسے ملنا چاہیے۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ جو کام وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیا ہے وہ نوبیل پیس پرائز سے اوپر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران امریکا معاہدے سے خطے میں امن کے قیام کی امید ہے، ممکنہ تیسری عالمی جنگ کی تباہی سے دنیا کو بچانے کےلیے امن کی کوششیں اہم ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے امن کی راہ ہموار ہوئی۔



