دنانیر مبین کی پراسرار انسٹاگرام ایکٹیویٹی، مداحوں میں بریک اپ کی چہ مگوئیاں

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی حالیہ انسٹاگرام سرگرمیوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جہاں بعض صارفین ان کی پوسٹس، اسٹوریز اور معنی خیز اقوال کو مبینہ طور پر ذاتی زندگی میں کسی تبدیلی سے جوڑ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے دنانیر مبین کی جانب سے شیئر کی جانے والی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز اور بعض پوسٹس کو لائک کرنے کے انداز پر توجہ دیتے ہوئے بریک اپ سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔کچھ صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیاں کسی جذباتی کیفیت یا ذاتی زندگی میں ممکنہ تبدیلی کی جانب اشارہ ہوسکتی ہیں، تاہم دنانیر مبین کی جانب سے ایسی کسی بات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔دنانیر مبین اور اداکار احد رضا میر کے مبینہ تعلق سے متعلق بھی ماضی میں سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں سامنے آتی رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔یوں دنانیر مبین کی حالیہ انسٹاگرام ایکٹیویٹی نے ایک بار پھر مداحوں کو سوالات اور قیاس آرائیوں میں مبتلا کردیا ہے۔



