ایشیئن گیمز میں پاکستان کا12سال بعد گولڈ میڈل کا خواب چکنا چور،ملائیشیا نے میدان مار لیا

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے)ایشیئن گیمز 2026ء میں پاکستان کا 12 سال بعد اسکواش میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، ناصر اقبال اور نور زمان اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل نہ کرسکے، جس کے بعد ملائیشیا نے ٹیم ایونٹ کا طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ یہ ایشین گیمز 2026ء میں پاکستان کا دوسرا سلور میڈل ہے، جس کے بعد قومی دستے کے مجموعی تمغوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی مینز والی بال ٹیم کو بھی سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایچی ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں ایران نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان اب والی بال میں کانسی کے تمغے کے لیے جاپان یا چین کے خلاف میدان میں اترے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے والی بال کے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو تینوں سیٹس میں شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف 25-19، 25-23 اور 25-18 سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

Image

مزید خبریں

Back to top button