قمبرشہدادکوٹ کی وارہ نہرمیں پانی چوری روکنے کیلئے رینجرزکی تعیناتی کیلئے محکمہ داخلہ کوخط

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبرشہدادکوٹ کی مرکزی نہروں میں شامل وارہ نہر میں پانی چوری کے خلاف بڑا آپریشن کرنے کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز تعیناتی کی سفارش کردی گئی ہے، محکمہ آبپاشی سندھ کی جانب سے اس نہر سے غیر قانونی پائپ لائنوں کے خاتمے کے لیے صوبائی وزارت داخلہ کو باضابطہ طور خط ارسال کردیا گیا ہے،

خط میں لکھا گیا ہے کہ وارہ نہر میں غیر قانونی پائپوں سے آبپاشی نظام متاثر اور ٹیل کے علاقوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کو روکنے کے لئے پولیس اور رینجرز کے ذریعے ماہ جولائی 2026 تک انسدادِ پانی چوری آپریشن کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، اس ضمن میں چیف انجینئر سکھر بیراج رائٹ بینک کی رپورٹ بھی موصول ہوچکی ہے، کاشتکاروں اور کسانوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی تیاری کی جاچکی ہے، محکمہ آبپاشی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد طلب کر لی ہے.

مزید خبریں

Back to top button