ای سگریٹس کااستعمال پھیپھڑوں اورمنہ کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے،تحقیق

لندن(جانوڈاٹ پی کے)یشتر افراد ای سگریٹس کا استعمال اس خیال سے کرتے ہیں کہ اس سے صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ ای سگریٹس یا ویپنگ میں موجود نکوٹین سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی تحقیق میں ای سگریٹس کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔اس حوالے سے اب تک ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ ای سگریٹس کا استعمال بھی کینسر کا شکار بناسکتا ہے۔تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ ای سگریٹس براہ راست پھیپھڑوں یا منہ کے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ یہ اب تک اس حوالے سے ہونے والا سب سے جامع تحقیقی کام ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ای سگریٹس سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔



