آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق نے مسلح افواج کیخلاف بغاوت کرنےوالوں کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف بغاوت کو ایک ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور اکسانے والوں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما نے آزاد کشمیر میں حالیہ سماجی و سیاسی بے چینی کا تفصیلی احاطہ کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ کس طرح بنیادی معاشی مطالبات پر مبنی ایک عوامی تحریک کو قومی سالمیت کو نشانہ بنانے والے ایک خطرناک تصادم میں تبدیل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں میں نے ممکنہ تصادم کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ عوامی سطح پر آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، لیکن کچھ عناصر کی جانب سے اختیار کی گئی حکمت عملی کا مقصد واضح طور پر ریاست کے ساتھ تصادم کی راہ ہموار کرنا تھا۔”

مسلم کانفرنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتِ پاکستان اور حکومتِ آزاد کشمیر دونوں نے انتہائی لچک اور خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معمولی اور فراخدلانہ مراعات دیں۔ ان حکومتی اقدامات میں عوامی مطالبات کی اکثریت کو تسلیم کرنا اور 170 FIRs سمیت متعدد عدالتی مقدمات کو معطل کرنا شامل تھا۔

مزید خبریں

Back to top button