دہشت گردی کے خلاف تعاون کی یقین دہانی نہ ملنے پر مذاکرات ناکام ہوئے، طلال چودھری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی نہ کرائے جانے کے باعث حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے۔

طلال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، جبکہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے رویے سے مایوسی ہوئی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس لیے اس معاملے میں تمام فریقوں کو تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ضروری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کے بغیر دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنا مشکل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button