حکومت ڈیڈ لاک ختم کرے، مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا، شوکت یوسفزئی


پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آنے کی امید ہے، پوری قوم مذاکرات کے نتیجے کی منتظر ہے۔
شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے مذاکرات سے اچھی خبر سامنے آئے گی، حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات میں موجود ڈیڈ لاک ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دعا ہے قوم کو مذاکرات سے اچھی خوشخبری ملے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کو سیاسی سپیس دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مطالبات تسلیم کرنے میں جتنی تاخیر کرے گی، اتنا ہی ملک کو نقصان ہوگا۔