پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہاز حادثات کا شکار، بھاری نقصان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)چار روز کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہاز حادثے کا شکار ہوگئے ، ذرائع کے مطابق شالامار جہاز میں آگ لگی جبکہ سبی جہاز سے متعدد کنٹینرز گرپڑے ۔ ترجمان کے مطابق جہاز پر تین سو سات کنٹینرز موجود تھے ۔ جس میں سے 25 سے 30 کنٹینرز کو نقصان پہنچا ،  کوئی کنٹینر سمندر میں نہیں گرا۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے شالاماربحری جہازمیں گوادرسے 80 میل دور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاز کو نیوی نے ریسکیو کیا جس کو کراچی لایا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب خرفقان پورٹ سے کراچی آنے والے پی این ایس سی کا سبی جہاز خراب موسم کےباعث حادثے کا شکار ہوا۔ سمندری مد و جزر کا شکار جہاز بے قابو ہونے سے متعدد کنٹینرز گر پڑے ۔ جہاز کو ریسکیو کر کے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر لگا دیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق حادثات سے بھاری مالی نقصان ہوا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بحری جہاز سبی سے متعلق ترجمان پی این ایس سی کاکہناتھا کہ تیسرے سفر کے دوران شدید مون سون کے باعث سبی جہاز میں کنٹینرز اپنی جگہ سے ہٹ گئے ۔ جہاز پر تین سو سات کنٹینرز موجود تھے ۔ جس میں سے 25 سے 30 کنٹینرز کو نقصان پہنچا ۔ کوئی کنٹینر سمندر میں نہیں گرا، تمام کارگو جہاز پر محفوظ ہے ۔ ایم وی سبی کو کسی قسم کا ساختی نقصان نہیں پہنچا، جہاز مکمل طور پر قابل سفر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button