بھارت کو پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی لینے نہیں دیں گے،جلد مکمل بندوبست کیا جائے گا،خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہماری جلن اور تکلیف نہیں ہو گی تو دنیا میں کسے ہو گی،آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کی ہزیمت بھارت کو صدیوں یاد رہے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ میں بھارت کی پٹائی تاریخ کاحصہ بن گئی ہے،بھارت نے ایڈوانچر کی کوشش کی تو ہر لمحہ تیار ہیں،کوئی شک میں نہ رہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی تقریب پر تبصرے سے گریز کیا ۔
ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں بھارت کی پراکیسز کا بھی کوئی بندوبست کریں گے،ایران والا معاملہ طے پایا ہے،بھارت کی زبان آزاد کشمیر میں بولی گئی ہے، برطانیہ میں جولوگ فنڈز دے رہے ہیں،وہاں بھی بھارتی پراکسیز کام کر رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھی خواتین جیلوں میں ظلم برداشت کر رہی ہیں۔
وزیر دفاع کا کہناتھا کہ یہ لوگ پرچم کی بھی توہین کر رہے ہیں،کشمیری پاکستان کے ساتھ شناخت کی قیمت ادا کر رہےہیں،سب نے قربانیاں دیں،افسوس کہ آزادکشمیروالےآزادی کی قدرنہیں کر رہے،آبی جارحیت کا بھی مکمل بندوبست کیا جائے گا، کسی کو پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی لینے نہیں دیں گے۔



