فلم ’گستاخ عشق‘ میں اشعار شامل کرنے کیلئے مجھ سے اجازت لی گئی تھی اور معاہدہ کیا گیا تھا، عمیر نجمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)معروف شاعر عمیر نجمی کے مطابق گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’گستاخ عشق‘ میں ان کے اشعار شامل کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی اور معاہدہ کیا گیا تھا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نجمی کا کہنا تھا کہ فلم کے ڈائریکٹر وبھو پوری نے بھارت میں ان کے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی فلم میں عمیر نجمی کے اشعار شامل کرنا چاہتے ہیں۔

عمیر نجمی کے مطابق انہیں فلم کی اسکرپٹ بھی بھیجی اور بتایا گیا کہ وہ فلم میں کون سے اشعار شامل کیے جائیں گے۔

عمیر نجمی کے مطابق فلم میں ان کے اشعار نصیر الدین شاہ اور وجے ورما نے پڑھنے تھے جو استاد شاعر اور ایک نو آموز شاعر کا کردار ادا کررہے تھے اس وجہ سے انہوں نے اشعار کے انتخاب میں کچھ تبدیلیاں تجویز کیں جو فلم ڈائریکٹر نے قبول کرلیں۔

عمیر نجمی نے بتایا کہ فلم میں انہیں باقاعدہ کریڈٹ بھی دیا گیا اور معاہدے کے مطابق ادائیگی بھی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button