بھارتی اداکارہ سہاسنی مولے کی 75 سال کی عمر میں شادی کی دلچسپ کہانی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی سینئر اداکارہ سہاسنی مولے نے 75 برس کی عمر میں شادی کی جس کی دلچسپ داستان انہوں نے خود سنائی۔
ہر چند ماہ بعد سلمان خان کی شادی کے حوالے سے خبریں شہ سرخیوں میں رہتی ہیں، اداکار کے مداح انہیں جلد شادی کے مشورے دیتے رہتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی فلموں میں نظر آنے والی ایک سینئر اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے 60 برس کی عمر میں پہلی شادی کی اور ان کی ان کے شوہر سے ملاقات اتفاقیہ تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘سہاسنی مولے’ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے 6 دہائیوں تک غیر شادی شدہ رہنے کے بعد رشتہ ازدواج قائم کرنے کا سوچا۔
اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں 60 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ انہیں کوئی مناسب شخص نہیں ملا، اب ان کے شوہر ایک جانے مانے سائنٹسٹ ہیں جن کی ان سے شادی 75 دن کے اندر ہوگئی تھی۔
سہاسنی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فیس بک پر آئی ڈی اس غرض سے بنائی کہ انہیں ان کی دوست نے مشورہ دیا تھا کہ اس سے کام آسانی سے ملے گا، ایک دن یوں ہی براؤز کرتے ہوئے ایک شخص ‘اتُول’ (موجودہ شوہر) کی آئی ڈی سامنے آئی جس نے ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
سینئر اداکارہ کے مطابق انہیں اتُول کی آئی ڈی کافی دلچسپ لگی ، اداکارہ نے انہیں میسج کردیا جس کے بعد ہلکی پھلکی بات چیت کا آغاز ہوگیا۔
سہاسنی مولے کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کی ای میلز لیں اور اتوُل نے بتایا کہ وہ جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں، انہوں نے کبھی مجھے براہِ راست شادی کے لیے پروپوز نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ اشاروں میں ہی بات کی، یوں اتُول کے ساتھ اچھی دوستی ہونے کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور جان پہچان کے 75 دن میں ہی ہم نے شادی کرلی۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہاسنی مولے کی عمر اب 75 سال ہے۔



