پاکستانی اور قطری ثالث کاروں نے معاہدے کا مکمل متن ابھی جاری نہ کرنے کا کہا، جے ڈی وینس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالث کاروں نے معاہدے کا مکمل متن ابھی جاری نہ کرنے کا کہا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کو امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات بتانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدےکی تفصیلات جمعے کو سامنے آجائیں گی۔ یہ معاہدہ امریکی عوام کے لیے بہت اچھا ہے۔

خیال رہے کہ جے ڈی وینس کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز میں پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران سوئٹزرلینڈ میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس کی جانب سے کیے گئے اس دعوے پر ابھی تک پاکستان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button