امریکا ایران معاہدے میں فیلڈ مارشل کا ایک ہی انٹرسٹ ہے، وہ ہے امن اور استحکام، سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ پاکستان امریکا ایران کے معاملے پرایک ایسے ایشو کو ڈیل کر رہا ہے جو بہت پیچیدہ ہے۔

اعلیٰ سکیورٹی حکام  نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اس میں کردار ثالث کا ہے، فیلڈ مارشل کا اس معاملے میں ایک ہی انٹرسٹ ہے، وہ ہے امن اور استحکام۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا اگر  یہ جنگ نہ رکتی تو اس کے سنگین نتائج ہوتے، ہم ہیڈلائن ڈپلومیسی میں دلچسپی نہیں رکھتے، پاکستان نے ثالثی کے تمام تقاضے پورے کیے ہیں ، دنیا کو  آہستہ آہستہ اس کا ادراک ہو رہا ہےکہ پاکستان نےکیا کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عظیم لڑائی وہ ہوتی ہے جہاں آپ بغیر لڑے جنگ جیتیں، ابھی بھی اس معاملے میں بگاڑ پیدا کرنے والے موجود ہیں، اسرائیل کا انٹرنیشنل میڈیا پر اثر و رسوخ ہے، قطر، سعودی عرب، ترکیے، مصر اور یو اے ای کو بھی اس کا کریڈٹ جاتا ہے،  ان سب ممالک نے پاکستان کی امن کی خواہش پر لبیک کہا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایران، سعودی عرب امریکا سب ممالک کے ساتھ الگ الگ تعلقات ہیں، پاکستان کے یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان معاملے میں نہ پڑتا تو مسلم امہ میں کون یہ جنگ رکواسکتا تھا، افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button