ایران کے ساتھ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں نئے دور کا آغاز ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے باعث وہ سیاسی اور سفارتی ماحول پیدا ہوا جس نے اس معاہدے کو ممکن بنایا۔

نائب صدر کے مطابق امریکا کے خلیجی ممالک اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ روابط نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا، جس سے خطے میں بڑی تبدیلی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اور یہی امریکی پالیسی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں توانائی کی عالمی منڈیوں میں بہتری اور قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے، جو امریکی عوام کے لیے مثبت خبر ہے۔

نائب صدر نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والی دستخطی تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ صدر ٹرمپ کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button