مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کا مؤقف ایک ہے،ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ بہت سے مسائل اور غلط فہمیاں حل کی راہ پر گامزن ہوچکی ہیں۔تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ مذاکرات کےدائرہ کار میں قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ پر تمام ریاستی اداروں کا مؤقف متفقہ ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کے بیروت پر حملے کے بعد امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات اور امن معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ ایران کی بنیادی ترجیح ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کا مؤقف ایک ہے اور تمام حلقے ملک کی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے سے متعلق فیصلوں میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کردار اہم ہے جبکہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے ہوگا۔



