رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کا نوٹس،محکمہ انہار کے افسران کو بدین طلب کرلیا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین میں زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف کاشتکاروں کسانوں اور شہریوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کا بدین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کو بدین طلب کرلیا اور اکرم واہ میں پانی کی تقسیم کے مسائل اور نہری پانی کی فراہمی کو ٹیل (آخری سرے) کے علاقوں تک فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے رکن سندھ اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کی زیرِ صدارت محکمہ آبپاشی کے دفتر بدین میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے افسران جن میں انجینئر ذیشان احمد شیخ، ایس ڈی او شاکر میمن اور ایس ڈی او قاضی شہریار دھرانی شامل تھے کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی کاشتکاروں اور سماجی نمائندوں نے شرکت کی شرکاء میں ٹنڈو غلام حیدر ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین امیر سلطان چانڈیو، سردار حاجی عاشق علی گوپانگ رئیس ریاض الدین بوہر سید ظفر شاہ، عبدالشکور میمن عبد الحفیظ میمن اور دیگر کسان بھی شامل تھے اجلاس کے دوران اکرم واہ میں پانی کی دستیابی آبپاشی کے پانی کی منصفانہ تقسیم اور ٹیل آ خر تک علاقوں تک پانی کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تفصیلی غور کیا گیا کاشتکاروں نے پانی کی قلت کے باعث درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے پانی کی منصفانہ تقسیم کی اہمیت پر زور دیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور نہر کے آخری سرے پر آباد کسانوں تک پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ زراعت مقامی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کو بلاامتیاز ان کا جائز حق یعنی آبپاشی کا پانی فراہم کیا جانا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ٹیل اینڈ کے کسانوں کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ فریقین نے پانی کے بہتر انتظام اور زیرِ کمانڈ تمام علاقوں میں آبپاشی کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button