کوہاٹ مسجد دھماکہ مذہب اور انسانیت پر حملہ ہے، امیر حیدر ہوتی

مردان (جانوڈاٹ پی کے) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کوہاٹ مسجد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہب اور انسانیت پر حملہ قرار دے دیا۔
غلہ ڈھیر میں گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا کے لیے ایک دردناک دن ہے، صوبہ لہو لہان ہے اور وزیراعلیٰ کو اپنے عوام کے درمیان ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پنجاب کے چوک چوراہوں میں گھوم رہے ہیں، جبکہ صوبے کو اس وقت قیادت اور عوام کے درمیان موجودگی کی ضرورت ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف امن کے لیے بھی لانگ مارچ کرے تو وہ اس کا ساتھ دیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نام پر ووٹ حاصل کیے تھے، تاہم اب ان کے بقول پارٹی بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں چاہتی۔



