ایران امریکا معاہدے کی خبروں پر تیل سستا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) 3 فیصد سستا ہو کر 87 ڈالر فی بیرل تک آ گیا، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) بھی 3 فیصد کمی کے بعد 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 5 فیصد سستا ہونے کے بعد 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جاتی ہے اور خطے میں کشیدگی کم ہوتی ہے تو عالمی سپلائی میں بہتری آئے گی، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی پیش رفت کا براہِ راست اثر عالمی توانائی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button