جی-7 اجلاس:ٹرمپ امارات، قطر اور مصر کے سربراہان سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے فرانس میں ہونے والے جی-7 اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کریں گے.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ ان سربراہان مملکت سے ایران کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی مذاکرات اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر حکام نے بتایا کہ اسی لیے ان تینوں ممالک کے سربراہان کو جی-7 سربراہی اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ہر ملک کے رہنما سے امریکی صدر علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

سینیئر حکام نے مزید بتایا کہ ان ملاقاتوں میں بنیادی توجہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر ہوگی۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے (ڈی مائننگ) کے ممکنہ منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جی-7 کے  دو رکن ممالک برطانیہ اور فرانس نے بھی آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے عمل میں معاونت کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے اور دونوں ممالک کے پاس پہلے ہی خطے میں بحری جہاز موجود ہیں جو اس مشن میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ وہ خود کہہ چکے ہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اسرائیل فریق نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کل بروز اتوار کو متوقع ہیں تاہم ایران کا کہنا ہے کہ یہ کل نہیں البتہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button