بجٹ میں امریکہ، یورپ اور دیگر خطوں کیلئے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی سفارش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی بجٹ 2026-27 کے تحت بیرون ملک بزنس کلاس فضائی سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) میں نمایاں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
تجویز کے مطابق امریکہ کے لیے بزنس کلاس ٹکٹ پر ایف ای ڈی 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کر کے 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے لیے بزنس کلاس ٹکٹ پر ڈیوٹی ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 25 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح یورپ جانے والے مسافروں کے لیے ایف ای ڈی 2 لاکھ 10 ہزار روپے سے کم کر کے 40 ہزار روپے جبکہ مشرقِ بعید اور آسٹریلیا کے لیے بھی یہی شرح 2 لاکھ 10 ہزار سے کم کر کے 40 ہزار روپے کرنے کی تجویز شامل ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد فضائی سفر کے شعبے کو سہارا دینا، ٹکٹوں کی طلب میں اضافہ کرنا اور پاکستان سے بین الاقوامی سفر کو فروغ دینا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیکس اصلاحات سے ایئرلائنز اور ٹریول انڈسٹری کو ریلیف ملے گا ۔



