حکومت کی لگژری گاڑیوں، بڑی SUVs اور مہنگی الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے معاشی بوجھ کی منصفانہ تقسیم کے لیے درآمدی گاڑیوں، بڑی SUVs اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق درآمد کی جانے والی کاروں اور 2000cc سے بڑی اور 3000cc تک کی SUVs فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر رہےہیں۔ 3000cc سے بڑی گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی بڑھا رہے ہیں۔ اس ٹیکس کا اطلاق دو (2)کروڑ سے مہنگی لگژری EV پر بھی ہوگا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق اس وقت ایک نئی آٹوسیکٹر پالیسی وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے زیر غور ہے جس کی تفصیلات وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ البتہ میں اس چیز کا اعلان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، رکشوں، گاڑیوں اور بسوں پر موجودہ رعایتی نظام اگلے سال بھی برقرار رہے گا۔ اس سلسلے میں درآمد کیے جانے والے الیکٹرک ٹرکوں پر بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ ان سہولیات سے انتہائی مہنگی الیکٹرک گاڑیاں فائدہ نہ اٹھا سکیں۔



