غیر ملکی اثاثے رکھنے پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے بیرونِ ملک ادائیگیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 0.5 فیصد کرنے کی تجویز

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا ہے کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے بیرونِ ملک ادائیگیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 0.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ غیر ملکی اثاثے رکھنے پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی بجٹ میں ٹیکس نظام میں مزید تبدیلیوں کی تجویز دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ غیر ملکی اثاثے رکھنے والوں پر عائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ ٹیکس غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے اور قانونی طور پر ڈکلیئر کرنے کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا تھا۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے سے ٹیکس دہندگان کو اپنے غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کی ترغیب ملے گی اور ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button