مہاجرین کی نشستوں میں ردوبدل کشمیر کی اسمبلی ہی کرسکتی ہے،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں میں ردوبدل صرف کشمیر کی اسمبلی ہی کر سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن ہونے جا رہا ہے اور وہاں منتخب ہو کر آنے والے نمائندے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے فیصلے کرسکتے ہیں تاہم مہاجرین کی نشستیں بڑھانے یا کم کرنے کا کوئی انتظامی فیصلہ ممکن نہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس حوالے سے آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ اپنی رائے دے چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا ہوتا ہے, وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میرے سامنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بارے کوئی بات نہیں کی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی نے ملاقات کے دوران صرف خیبر پختونخوا کے مسائل اور عوامی امور پر گفتگو کی تھی۔



