وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، بجٹ پر تجاویز دیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140 اے، کراچی و حیدرآباد پیکج اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر گفتگو ہوئی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کہا کہ گورنر شپ ایم کیو ایم کے پاس ہونی چاہیے، جس پر حکومت نے جواب دیا کہ آپ کو بتا کر ہی گورنر سندھ کی تبدیلی کی گئی، آئندہ گورنر والے معاملے کو دیکھیں گے۔
حکومت نے ایم کیو ایم کے آرٹیکل 140 اے اور کراچی حیدرآباد پیکج پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ ، عطاء تارڑ اور توقیر شاہ موجود تھے۔



