جنگ بندی معاہدوں اورعملی صورتِ حال کے درمیان فرق خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے، محمد باقر قالیباف

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ کاغذ پر جنگ بندی اور زمینی حقائق میں اس کی بار بار خلاف ورزیوں نے موجودہ صورتحال کے تضادات کو واضح کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اعتماد سازی کے لیے حقیقی اور سنجیدہ نیت موجود نہیں ہوگی، ایران کا ردعمل اسی انداز میں جاری رہے گا۔

قالیباف کے مطابق جنگ بندی سے متعلق معاہدوں اور عملی صورتِ حال کے درمیان فرق خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے، اور موجودہ طرزِ عمل اس عدم اعتماد کو مزید گہرا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button