لاڑکانہ میں2افراد روڈ حادثات میں جاں بحق،ایک نوجوان کی لاش نہر سے برآمد،متعدد افراد زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے نواحی علاقوں میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی.

وگن انڊس ہائی وے پر پکھو کے قریب تیز رفتار مسافر بردار وین بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان سجاد مغیری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ وین میں سوار 6 مسافر زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، پولیس نے وین ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے.

دوسری جانب تھانہ کنگا کی حدود میں گاؤں کنگا کے قریب پیش آیا جہاں گاؤں تاج محمد شر کے رہائشی 17 سالہ نوجوان ظہور احمد ولد پہلوان علی مردان شر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے، لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا. متوفی کے چچا محمد سلیم شر نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثے کے بعد پیچھے آنے والی پولیس موبائل بھی ظہور احمد پر چڑھ گئی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

ادھر تھانہ کنگا کی حدود میں پیش آیا جہاں عاقل سم شاخ سے گاؤں بلال سانگی کے رہائشی 25 سالہ نوجوان زوہیب علی ولد سید خان سانگی کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کر دی.

زوہیب سانگی کے چچا زبیر احمد سانگی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

متاثرہ خاندانوں نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی ہے کہ تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے.

مزید خبریں

Back to top button