روضہ امام رضا میں آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین:2کروڑ سوگواران کی شرکت متوقع،تاریخ ساز جنازے کی غیر معمولی سکیورٹی!

وضہ امام رضا میں آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین:2کروڑ سوگواران کی شرکت متوقع،تاریخ ساز جنازے کی غیر معمولی سکیورٹی!

​مشہد/ تہران(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کے لیے مشہد میں واقع حضرت امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جہاں ان کی تدفین کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، یہ تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہونے والا ہے جس میں پاکستان، افغانستان، عراق اور دیگر ممالک سمیت دنیا بھر سے دو کروڑ سے زائد سوگواران کی شرکت متوقع ہے۔

​تدفین کے اس غیر معمولی عمل کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت تہران سے مشہد تک کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، تہران میں ان کی میت کو عوام کے آخری دیدار کے لیے رکھنے کا سلسلہ کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہے گا، جس کے بعد ایک عظیم الشان جلوس مشہد کی جانب روانہ ہوگا۔ ایران کے سیکیورٹی اداروں نے مشہد شہر کو حصار میں لے لیا ہے اور فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ زمینی راستوں پر بھی ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ عالمی مبصرین اس غیر معمولی اجتماع کو ایران کی تاریخ کا ایک اہم ترین موڑ قرار دے رہے ہیں، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد سے ایران کی انتظامیہ کے لیے سیکیورٹی کا چیلنج مزید بڑھ گیا ہے۔

​آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے تاریخی مناظر، روضہ امام رضا میں ہونے والی آخری رسومات، اور اس عظیم الشان اجتماع کی سیکیورٹی کی سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے معروف صحافی معظم فخر کا یہ خصوصی وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button