ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو کاعوامی ریلیف کے پیش نظر115ریونیو کیسز کی سنوائی

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو کا عوامی ریلیف کے پیش نظر 115 ریونیو کیسز کی سنوائی، انہوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ریونیو کورٹ کیسز کی سنے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد 34 کیسز نمٹا دیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی ریلیف ویژن کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ایک ہی روز میں 115 ریونیو کیسز کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران میرٹ، قانون اور مکمل شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے دیرینہ نوعیت کے 34 کیسز کے موقع پر ہی فیصلے جاری کر دیے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ عدالتی عمل میں تیزی لانے کا مقصد سائلین کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے ریونیو ریکارڈ اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے شفافیت کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات میں تاخیری حربے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ سائلین کو فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی ہمارا قانونی اور اخلاقی فرض ہے۔ متعدد ریونیو کیسز کی سماعت اور ان پر میرٹ کے مطابق فیصلے اسی سلسلہ کی کڑی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مہیا کیا جا سکے



