غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس مالکان کیخلاف محکمہ سول ڈیفنس کی ریکارڈ کاروائیاں،40پمپ اورایل پی جی شاپس سیل

اوکاڑہ(رپورٹ:وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے)غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس مالکان کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس کی ریکارڈ کاروائیاں، 40 پمپس اور ایل پی جی شاپس سیل، 23 مقدمات درج، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے گزشتہ 15 روز میں ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف ریکارڈ کاروائیاں کیں۔ چیکنگ کے دوران 15 غیر قانونی پٹرول پمپس اور 25 ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیا گیا اور پٹرول پمپس مالکان کے خلاف 13 مقدمات جبکہ ایل پی جی شاپس کے خلاف 10 مقدمات درج کروا دیے گئے، اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 55 ہزار کے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں اور انڈسٹریل یونٹس کے 350 طالب علموں اور ورکرز کو فائر سیفٹی کی ٹریننگ بھی دی گئی۔سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ کہ بغیر چلائے جانے والے پٹرول پمپس اور گنجان اباد علاقوں میں گیس بھرائی کرنے والی خطرناک دکانیں جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہیں، جس کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن ضلع بھر سے اس غیر قانونی دھندے کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں موجود ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا۔ غیر قانونی پٹرول پمپس اور گیس سلنڈرز کی ری فلنگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ معصوم شہریوں کی زندگیوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ حفاظتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button