حماس کی  غزہ کا انتظام قومی کمیٹی کے سپرد کرنے کی پیشکش

غزہ(ویب ڈیسک) حماس نے غزہ کی حکمرانی اور انتظامی اختیارات قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے سیاسی حل کی جانب اہم پیش رفت کا اشارہ دیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ تنظیم غزہ میں حکمرانی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور سمیت تمام اختیارات ایک قومی کمیٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ فلسطینی عوام کے مفادات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل اور بعض بین الاقوامی شخصیات اس عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں، جس کے باعث سیاسی پیش رفت متاثر ہو رہی ہے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ حماس اقتدار منتقل کرنے سے انکار کر رہی ہے، اس حوالے سے پھیلائے جانے والے دعوے بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس قومی اتفاقِ رائے اور فلسطینی اتحاد کے فروغ کی حمایت کرتی ہے اور غزہ کے مستقبل کے حوالے سے تمام سنجیدہ اور قابلِ عمل تجاویز پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

اس اعلان کو غزہ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے سیاسی انتظام کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس پر علاقائی اور بین الاقوامی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button