صدر زرداری اور محسن نقوی کی کراچی میں دو گھنٹے طویل مشاورت، سیاسی و سکیورٹی امور پر مشاورت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان کراچی میں اہم ملاقات ہوئی جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، داخلی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران قومی اہمیت کے متعدد امور زیر غور آئے اور موجودہ حالات کے تناظر میں مختلف معاملات پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجز اور داخلی استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والی طویل نشست کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں قومی سلامتی، سیاسی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف امور پر آئندہ حکمت عملی سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button