عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھراضافہ ہوگیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اپنی افواج کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے حکم پر ایران کے ممکنہ سخت ردعمل کا اثر تیل کی عالمی منڈیوں پر پڑا ہے۔

 تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یہ 95 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔اسی طرح امریکی خام تیل بھی 93 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا جب کہ بعض اوقات ٹریڈنگ کے دوران برینٹ 97 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 94 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر گیا ہے جس سے عالمی منڈی بے یقینی کا شکار ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے فوج کو لبنان کے دارالحکومت میں واقع حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا حکم دیا ہے جسے ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کسی بھی ایک محاذ پر خلاف ورزی تمام محاذوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔ کسی بھی خلاف ورزی کے نتائج کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button