جاپانی وزیراعظم کاایرانی صدر سےرابطہ،آبنائے ہرمز کے معاملے پرغور

ٹوکیو(جانوڈاٹ پی کے)جاپانی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ایک بیان میں جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایرانی صدرسے بات چیت میں مذاکرات کےذریعے صورتحال پر قابو پانےکے مؤقف کا اعادہ کیا اور امیدکا اظہارکیا کہ ایران جلد از جلد ایک معاہدے پر پہنچنے کے لیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائےگا اور زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ جاری رکھےگا۔جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے پرزور مطالبہ کیا کہ جاپان سمیت تمام ایشیائی ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے جلد از جلد آزادانہ اور محفوظ طریقے سےگزرنے کی اجازت دی جائے۔



