نجکاری کو6ماہ گزرگئے،پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسورشیم کو منتقل نہ ہوسکا

کراچی/لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی ائیرلائن کی نجکاری کے6ماہ بعد بھی پی آئی اے کاانتظام خریدارکنسورشیم کو منتقل نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا کنٹرول25 مئی کو خریدارکنسوریشم کو دینا تھا تاہم اب جون کے آخر تک قومی ائیرلائن کا کنٹرول کنسوریشم کو دینے کا منصوبہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ائیرلائن کا کنٹرول کنسورشیم کونہ دینے کی وجہ مختلف این او سیزکا اجرا نہ ہونا ہے، این او سی بیوروکریسی کی سست روی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جب کہ کنسورشیم نے این او سی ملنے کے بعد 85 ارب روپے نجکاری کمیشن کے پاس جمع کروانے تھے۔ترجمان نجکاری کمیشن کا کہنا ہےکہ مقامی اور بیرونی این او سی حاصل کرنے کا کام جاری ہے، مجموعی طورپر40سےزیادہ این او سی لیے جانے تھے، زیادہ تر این او سی حاصل ہو گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اگلے چند روزمیں تمام این او سی جاری ہوجائیں گے، کنسورشیم نے یقین دہانی کروادی ہے، جیسے ہی این او سی مکمل ہوں گے 83 ارب کی رقم مل جائے گی، جون کے آخرتک قومی ائیرلائن کا انتظام خریدار کنسورشیم کو منتقل ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button