تیزگام ٹرین سہالہ اور چک لالہ کے درمیان ڈی ریل، بڑا حادثہ ٹل گیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) راولپنڈی سے لاہور جانے والی Tezgam سہالہ اور چک لالہ کے درمیان ڈی ریل ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریلوے انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بوگی کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا، جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے ڈی ریل ہونے کے باوجود کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مسافر بھی محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے ٹریک اور ٹرین کا معائنہ کیا تاکہ سفر کو محفوظ انداز میں دوبارہ جاری رکھا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button