ہل پارک کی زمین کسی کو الاٹ نہیں کی گئی، چائنہ کٹنگ کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا، مرتضیٰ وہاب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو الاٹ نہیں کی گئی اور یہ پارک ہمیشہ میونسپل کارپوریشن کی ملکیت رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہل پارک کے قریب جاری غیر قانونی کام کو روک دیا گیا ہے اور شہر کی زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں زمینوں پر قبضے اور "چائنہ کٹنگ” جیسے مسائل نے کراچی کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں شہر کے ماسٹر پلان کو بگاڑنے میں مختلف ادوار کی ذمہ داری رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور شہر کو تقسیم کرنے والی سیاست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button