سیدایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام اورمختلف محکموں کے افسروں کی ملاقات

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی پر نوجوان عوامی لیڈر،قومی اسمبلی کے رکن،فوڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور مواصلات سے متعلق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی عوام سمیت مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسرا کی جانب سے عید ملنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں عوامی میلے لگے رہے عوام کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے عید کے تیسرے روز بھی عوامی ملاقاتوں کا تسلسل جاری رہا۔ملاقات کرنے والوں میں مکلی سے تعلق رکھنے والے نامور تاجر لیاقت علی مسقطی میمن، پپو عباسی، چوہدری اکرم خشڪ، بروہی برادری کے معززین وڈیرو شکیل بروہی، غلام مصطفیٰ مینگل بروہی، رئیس شاہنواز بروہی، مکلی میں رہنے والے کہیا برادری سے تعلق رکھنے والے ویرو شفیع کہیو، مکلی شہر سے تعلق رکھنے والے انڑ برادری کے لوگ، ور شہر سے تعلق رکھنے والے سید برادری کے معززین، ٹھٹھہ کے عباسی محلے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آکاش عباسی سمیت عباسی محلے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد، ٺٽی کے اسلام پور محلے کی میمن برادری سے تعلق رکھنے والے آپکا رھنما حنیف چنڈ میمن سمیت محلے کے مختلف لوگ، صحافی جاوید لطیف میمن، یوسف دایو، سید نزاکت شاہ، مرزا حسن بیگ شامل تھے۔ جنھدں نے ملاقات کر کے سید ایاز علی شاہ کو عید کی مبارکباد پیش کی ملاقات کے لئے آنے والے شہریوں کی جانب سے قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اجرکیں اور لنگیاں بھی پہنائی گئیں۔ اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی عوام کی جانب سے ملنے والی عزتیں اور محبتیں فراموش کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ شیرازی برادران نے ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر سیاست کو ترجیح دی ہے اور عوام کو پیش آنے والے مسائل حل کرنے کی کوش کی ہے، اور یہ سلسلہ انشاءاللہ آگے بھی جاری رہے گا۔



