واشنگٹن : کیمیکل ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، 10 زخمی،کئی لاپتہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن میں نِپون ڈائناویو پیکیجنگ فیکٹری میں کیمیکل ٹینک پھٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جبکہ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب صبح تقریباً 7:15 پر ’’وائٹ لِکر‘‘ نامی کیمیائی محلول سے بھرا ٹینک اندرونی دباؤ کے باعث پھٹ گیا۔ یہ کیمیکل سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور سوڈیم سلفائیڈ پر مشتمل ہوتا ہے اور کاغذی گودا بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
🇺🇸 A chemical tank imploded at a paper packaging plant in Longview, Washington, killing multiple workers and leaving others unaccounted for.
The tank held white liquor, a corrosive chemical used in the pulp process. One firefighter was also injured in the response.
The U.S.… pic.twitter.com/9owq7T7nVh
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 26, 2026
ابتدائی طور پر ٹینک میں 80 ہزار گیلن مواد بتایا گیا تھا، تاہم بعد میں حکام نے واضح کیا کہ اس میں تقریباً 9 لاکھ گیلن کیمیکل موجود تھا، جس میں سے بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے جبکہ کچھ مقدار اب بھی باقی ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں فیکٹری کے ملازمین اور ایک فائر فائٹر شامل ہیں، جبکہ بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ امدادی کارروائیاں ٹینک کے غیر مستحکم ہونے کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔
ریاستی حکام نے کہا ہے کہ قریبی آبادی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔



