مودی سرکار کا بڑا سفارتی جوا الٹا پڑ گیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پاکستان کے خلاف بیان دینے سے صاف انکار

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) کواڈ (Quad) وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر دلی پہنچنے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورہ بھارت کے دوران مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف سفارتی جال بچھانے کی بڑی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرمنیم جے شنکر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہونے والی بند کمروں کی ملاقاتوں اور مشترکہ پریس کانفرنس میں انڈین میڈیا اور حکام کی جانب سے مارکو روبیو کو پاکستان مخالف بیانات دینے اور مبینہ دہشت گردی کے معاملے پر اکسانے کی مسلسل کوشش کی گئی، تاہم امریکی وزیر خارجہ نے مودی سرکار کے اس سفارتی جال میں پھنسنے سے صاف انکار کر دیا۔ مارکو روبیو نے مودی سرکار کو دوٹوک پیغام دیا کہ امریکہ اس خطے میں اب کسی نئے تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا اور واشنگٹن ایران امریکہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کے حالیہ مثبت و مستحکم سفارتی کردار کی مکمل توثیق اور تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تمام مسائل پاکستان کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ اس امریکی انکار پر مودی سرکار نے شدید بوکھلاہٹ اور سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پریس کانفرنس میں تلخ رویہ اپنایا بلکہ بدترین سفارتی بدتمیزی کرتے ہوئے مارکو روبیو کا آگرہ (تاج محل) پہنچنے پر پروٹوکول ڈاؤن گریڈ کر دیا۔ ایئرپورٹ پر کسی مرکزی وزیر یا وزیر اعلیٰ کے بجائے محض ایک مقامی پولیس چیف (ایس پی لیول افسر) اور ایئر فورس کے جونیئر اہلکار سے استقبال کروا کر امریکہ کو دباؤ میں لانے کی بچکانہ کوشش کی گئی، جس پر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کھچاؤ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے شدید غیظ و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ مودی سرکار کی اس بڑی سفارتی ناکامی اور واشنگٹن کے سخت ردعمل کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے یوٹیوب چینل ‘بریکنگ نیوز ود معظم فخر’ پر یہ وی لاگ لازمی دیکھیں۔




