سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو دن کے وقفے کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 554ڈالر کی سطح پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار600روپے کے اضافے سے4لاکھ77ہزار762روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی3ہزار943روپے کے اضافے سے4لاکھ ہزار603روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 36سینٹ بڑھ کر 77ڈالر 86 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 236روپے کے اضافے سے 8ہزار 270روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 203روپے کے اضافے سے 7ہزار 90روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button