سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے خفیہ ملاقات، علیمہ خان کو کھلے عام شٹ اپ وارننگ!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)۔ تحریکِ انصاف کے اندرونی اختلافات اور دھڑے بندیوں کا ایک اور ہولناک ڈراپ سین سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی میں شدید زلزلہ برپا ہو گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کو اندھیرے میں رکھ بالا بالا ہی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیرسٹر گوہر کے گھر پر ایک انتہائی خفیہ ملاقات کی ہے۔ اس سنسنی خیز ملاقات میں سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے مقتدر حلقوں سے شدید منت سماجت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سیاسی رعایتیں مانگی گئیں اور آرمی چیف سے ملاقات کرانے کے لیے اصرار کیا گیا، تاہم محسن نقوی نے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشت گردی پر نپی تلی بات کرتے ہوئے انہیں سخت ترین جواب دیا ہے۔ اس خفیہ سودے بازی کی خبر سامنے آتے ہی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان شدید غصے میں آ گئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر سہیل آفریدی کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی یا ان کی بہنوں کو اس ملاقات کا علم تھا اور نہ ہی کوئی اعتماد میں لیا گیا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے سہیل آفریدی پر غداری کے تمغے سجانا شروع کر دیے۔ تاہم اس معاملے میں نیا موڑ تب آیا جب سہیل آفریدی کی میڈیا ٹیم کے اہم رکن عمیر خان نے علیمہ خان کو پبلکلی کڑکتی ہوئی شٹ اپ کال دیتے ہوئے یاد دلایا کہ ان کا پی ٹی آئی سے کوئی باقاعدہ تنظیمی عہدہ یا تعلق نہیں ہے، لہٰذا وہ ہر وقت توجہ کی طالب بن کر سیاست دانوں کے کام میں مداخلت نہ کریں اور بانی پی ٹی آئی کو باہر آنے دیں۔
سینیئر صحافی گوہر بٹ کا یہ تہلکہ خیز اور اندرونی کہانی پر مبنی وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔




