ہینڈ شیک تنازع: بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا

نئی دلی (ویب ڈیسک) آئی پی ایل میں ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے آسٹریلوی کرکٹر اور ان کی فیملی کے خلاف نازیبا مہم شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹرولرز نے نہ صرف ٹریوس ہیڈ بلکہ ان کی اہلیہ اور خاندان کو بھی سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا، جبکہ ویرات کوہلی کے رویے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔

ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ جیسیکا نے کہا کہ “ہم ٹھیک ہیں، مگر لوگ میری فیملی اور دوستوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے 2023 ورلڈکپ کے بعد والی صورتحال دوبارہ دہرائی جا رہی ہو۔”

واضح رہے کہ 2023 ورلڈکپ کے بعد بھی بھارتی صارفین کی جانب سے ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button