مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی پیشگوئی، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان

مکہ مکرمہ (جانوڈاٹ پی کے)مکہ مکرمہ میں 25 مئی سے درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے جبکہ کھلے علاقوں میں گرد آلود ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام ہدایات پر عمل کریں اور پانی کی کمی سے بچنے کی کوشش کریں۔



