سلامتی کونسل میں پاکستان کی بڑی کامیابی، اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور


یویارک (جانوڈاٹ پی کے پی\ ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار کے مطابق رپورٹ میں علاقائی بحرانوں، عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں پر سلامتی کونسل کی کارروائیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سالانہ رپورٹ شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، جبکہ رپورٹ میں امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔